Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں کافی عرصہ سے عبقری رسالہ کا مطالعہ کر رہاہوں۔میرا آپ کی خدمت میں یہ پہلا خط ہے‘ مجھے امید ہے آپ مجھے تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں گے تاکہ میرا دل مطمئن ہو جائے ۔ میری اہلیہ کا چند ماہ پہلے انتقال ہو گیا۔وہ صوم و صلوٰۃ کی پابند اور میری خدمت گزار تھی‘ اس کے دنیا سے جانے کا مجھے شدید صدمہ ہے۔ ہر وقت روتا رہتا ہوں ‘ میرا ساتھی تھی ‘ اس کے لئے پڑھائی کرتا ہوں‘ اس کی بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں‘ میں خواب میں اس سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں‘ دل میں وسوسہ ہے کہیں اس کی روح مجھ سے ناراض نہ ہو۔ کوئی وظیفہ عنایت فرما دیجئے جس سے میری بیوی مجھے خواب میں آ کرملے اور اس کا حال معلوم کر وں(م،س)
جواب: دنیا میں ایمان کے بعد سب سےبڑی نعمت نیک بیوی ہے‘ آپ کی بیوی نیک اور آپ کی فرمانبردار تھی ایسے ساتھی کا جدا ہو جانا بہت بڑی آزمائش ہے‘ اللہ آپ کو صبر اور دل کو سکون عطا فرمائے۔ میں مرحومین سے ملاقات کے لئے اکثر ایک عمل بتایا کرتا ہوں ۔رات عشاء کے بعد چار رکعت نفل اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورہ التکاثر پڑھیں اور درود پاک پڑھتے ہوئے سو جائیں۔ چند دن چند ہفتے یہ عمل کرنے سے مرحومین سے خواب میں ملاقات ہو جاتی ہے۔