Search

ایک کتاب میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی چند نصیحتیں پڑھیں جو تحریر کر رہا ہوں۔آپؓ نے فرمایا کہ محتاجی اور غربت ان چیزوں سے آتی ہے۔
1)جلدی جلدی (عجلت )میں نماز پڑھنے سے۔
2)کھڑے ہو کر پانی پینے سے۔
3)منہ سے چراغ بجھانے سے۔
4)آستین یا دامن سے منہ صاف کرنے سے۔
5)دانتوں کے ذریعے ناخن توڑنے سے۔
6)فجر کی نماز کے بعد(بغیر کسی عذر)فوراً سونے سے۔
آپؓ فرماتے ہیں کہ دو نصیحتوں پر عمل کرنا ہمیشہ کیلئے کامیاب ہو جائو گے۔ایک نماز مت چھوڑنا کیونکہ زندگی کی تمام برکات اسی میں ہیں۔دوسرا اپنی نظروں کی حفاظت کرنا کیونکہ گناہ کی بنیاد یہاں سے شروع ہوتی ہے۔آپؓ سے پوچھا گیا کہ کیسے معلوم ہو کہ کون شخص کتنا قیمتی ہے؟فرمایا جس انسان میں جتنا زیادہ احساس ہو وہ اتنا ہی زیادہ قیمتی ہے۔