محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم ! میرے شوہر ہر وقت مجھ سے جھگڑا کرتے ہیں اور مجھے خرچہ بھی نہیں دیتے‘ ہر کام میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ گھر میں ہر وقت منہ بنا کر رہتے ہیں‘ بہت سختی کرتے ہیں‘ہم گھر میں ڈرے سہمے رہتے ہیں۔اگر آپ میرا یہ مسئلہ حل کردیں میں ساری زندگی آپ کو دعائیں دوں گی۔ اللہ آپ کی زندگی میں خیرو برکت عطا فرمائے۔ آمین ۔(ع،پ ۔گوجرانوالہ)
جواب : والدین کے رویوںکا اثر نسلوں کی زندگی اور تربیت پر ہوتاہے۔ شیطان سب سے زیادہ میاں بیوی میں جھگڑا کروا کر خوش ہوتا ہے کیونکہ اس سے نسلیں تباہ ہوتی ہیں۔ میاں بیوی کی ناچاقی‘ جھگڑےختم کرنے اور محبت پیدا کرنے کے لئے ہر نماز کے بعد ایک تسبیح اَغِثْنِیْ یَارَحْمٰنْ پڑھیں۔