Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔بیٹے بے حد بد تمیزی کرتے ہیں۔ شوہر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ بچوں کی بد تمیزی کی وجہ سےگھر میں بہت بے سکونی ہے۔ مجھے عمل بتا دیجئے کہ بچوں کے اخلاق اچھے ہو جائیں‘انہیں اللہ کا ذکر نصیب ہو‘ بے راہ روی سے بچیں اور انہیں کامیابیاں ملیں۔ شوہر کو بھی اپنے وطن میں اچھا روزگار مل جائےاور اپنے شہر میں واپس آجائیں ہم ایک ساتھ رہیں(مہوش سعید، فیصل آباد)
جواب:آپ بچوں کی نیت کر کے اپنی ناف میں شہادت کی انگلی رکھ کر 66 مرتبہ أَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیم پڑھیں۔ روزانہ ایک بار یہ عمل کریں بچوں میں بغاوت اور بدتمیزی کا مزاج ختم ہو جائے گا‘ اگر ممکن ہو تو بچوں کو خود یہ عمل کروائیں۔