محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بچپن سے عبادت کا شوق ہے لیکن د ل عبادت کی طرف مائل نہیں ہوتا بہت عمل کیے ہیں لیکن فرق نہیں پڑا‘نہ ہی کسی کام میں دل لگتا ہے۔نیند بھی نہیں آتی خیالات آتے رہتےہیں‘ سر میں درد رہتا ہے،غصہ بھی بہت آتا ہے‘ چہرے پر بد نما دانے ، داغ دھبے ہیں ‘ میری کوئی عزت نہیں کرتا‘ دل چاہتا ہے کہ میں مر جائوں۔ گھر میں جادو جنات کا مسئلہ ہے۔ پہلے میری منگنی ہوئی تھی وہاں سے ٹوٹ کر کسی دوسری جگہ رشتہ طے ہو گیاہے تب سے میں زیادہ بیمار رہنے لگی ہوں۔ میرا دماغ میرے کنٹرول میں نہیں رہتا۔کسی نے کہا ہے کہ جادو ہے۔ میرا یہ غم بھرا خط پڑھ کر اس کا جواب رسالہ میں ضرور شائع کیجئے گا۔(ح، وہاڑی)
جواب: آپ روزانہ گیارہ مرتبہ سورئہ کہف کی یہ آیت رَبَّنَا آتِنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًاo توجہ دھیان سےصبح وشام پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے جسم پر پھیر لیں‘ یہ عمل مسلسل کچھ عرصہ لازمی کریں‘ چند دن‘ چند ہفتے کر کے چھوڑ نہ دیں۔ان شاءاللہ اس عمل کی برکت ےجادو اوراس وجہ سے ہونے والے تمام مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا۔