محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ دراز سے ایک ایسی بیماری میں مبتلا تھی کہ جو آج کے جدید دور کی مشینوں میں بھی نظر نہیں آتی تھی۔ میں دن بدن کمزور ہوتی جارہی تھی جس وجہ سے دل کی گھبراہٹ اور ایک انجانے سے خوف میں مبتلا تھی ۔ بڑے سا بڑا ڈاکٹر اور ہسپتال نہیں چھوڑا جہاں میں نہ گئی ہوں لیکن رپورٹ بالکل کلیئر ہوتی ڈاکٹر کہتے کہ ہم کس چیز کی دوائی دیں ان کو سب رپورٹس تو کلیئر ہیں ۔ پھر بھی ڈاکٹر طاقت کی گولیاں یا سیرپ وغیرہ لکھ دیتے مگر افاقہ نہ ہوا ۔ پھر ہم نے روحانی لاعلاج کروانا شروع کیا اس میں تھوڑا فرق پڑا لیکن پھر وہی حالت ہو جاتی جو پہلے تھی کسی کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا تھا ۔ میرے شوہر نے مجھ پر لاکھوں لگا دیا اور نوبت قرض لینے تک پہنچ گئی تھی میں نے شوہر سے کہا کہ آپ نے قرض نہیں لینا میں چاہے مر بھی جائو ۔ میرے شوہر کو کسی دوست نے بتایا کہ اپنی اہلیہ کو لاہور عبقری دواخانہ اور تسبیح خانہ ہے وہاں لے جائو تو میرے شوہر مجھے جمعرات کے روز عبقری دواخانہ لاہور لے آئے جہاں اسسٹنٹ صاحب سے ملاقات ہوئی انہوں نے چیک اپ کیااور صرف ایک دوائی استعمال کے لیے تھی جس کا نام ’’کالی کڑوی شفاء‘‘ تھا ۔ چھ بوتل کالی کڑوی شفاء کی لی اور ہم جانے لگے تو پتہ چلا کہ آج بڑے حکیم صاحب کا درس ہے تو ہم پھر تسبیح خانہ چلے گئے میں خواتین کی سائیڈ پر چلے گئی اور میرے شوہر مردوں کی، مغرب کے بعد درس شروع ہوا میرے دل میں کچھ سوال تھے آپ کے درس کے دوران ان سوالوں کا جواب خودبخود ملتا رہا حالانکہ میں نے ابھی مسئلہ بیان بھی نہیں کیا تھا۔ درس ختم ہونے کے بعد رات ہم گھر پہنچے اور اگلی صبح سے کالی کڑوی شفاء کا استعمال شروع کیا چار بوتل کے استعمال سے ہی میرا دل گھبرانا ختم ہوگیا اورجس انجانے خوف میں مبتلا تھی اس میں سے باہر آگئی اب میں عام روز مرہ کی زندگی گزارنا شروع ہوگئی میں نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے مجھے شفاء دی اب ہر نماز میں عبقری اور آپ کے لیے دعائیں کرتی ہوں اگر عبقری نہ ملتا تو پتہ نہیں میری اگلی جو زندگی تھی شاید اسی طرح بیماریوں میں ہی کٹ جاتی۔