تلاش

محترم شیخ الوظائف میرے کندھے میں اکثر درد رہنا شروع ہوا اور پھر یہ بڑھتا ہی چلا گیا‘ ایک وقت یہ آگیاکہ میں ایک کلووزن بھی اس بازو سے نہ اٹھا سکتا تھا‘ مہنگی سے مہنگی پین کلر گولی کھالی مگر صرف وقتی آرام آیا‘ کندھے میں ٹیکے لگواتا تو پھر رات کو سو پاتا‘ تسبیح خانہ کا معلوم ہوا‘ یہاں آنا شروع ہوا‘ یہاں سے ہجویری محل مین لاہور شیخوپورہ روڈ سٹاپ قلعہ ستار شاہ کا معلوم ہوا‘ وہاں جاکر ’’آستانہ منت مراد ‘‘ میں گیا وہاں اعمال کیے اور واپسی پر وہاں سے ’’شفائیہ دھاگہ‘‘ ملا جو میں نے اپنے بازو پر باندھ لیا‘ جیسے ہی دھاگہ باندھا ایک سکون سا ملا‘ پھر یہ سکون بڑھتا چلا گیا اور چند ہفتوں کےا ندر اندر میرا بازو بالکل ٹھیک ہوگیا۔ (غ، لاہور)