تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!تسبیح خانہ اور عبقری سے بہت فیض پایا‘ اتنا فیض پایا کہ دل کی تمنا اور روح کی پیاس ختم ہونے کے بجائے بڑھتی جارہی ہے‘ فیض پایا ہی نہیں فیض حاصل کررہے ہیں‘ اللہ تعالیٰ سدا تسبیح خانہ‘ عبقری‘ مرشد پاک اور ان کی نسلوں‘ آپ کے والدین اور تمام عبقری قارئین پر رحمت کی سدا چھاؤں رکھے آمین۔ آپ کے عطا کردہ وظائف ’’یَاقَادِرُ یَانَافِعُ‘‘ مسلسل پڑھ رہے ہیں‘ بہت فائدہ پایا‘ بہت سکون ملا‘ ڈیڑھ سال بعد اللہ پاک نےاپنےغیب کے خزانوں سے نوکری عطا کی‘ اس ڈیڑھ سال کےدوران اللہ پاک نے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانےکی نوبت نہ آنے دی اور غیب کے خزانوں سے عطا کرتا رہا۔ 
حضرت جی اب اللہ پاک نے برکت والی نوکری بھی دی‘ لیکن اچانک معاملہ خراب ہونا شروع ہوگیا‘نوکری کرتے ہوئے صرف دو ماہ ہی ہوئے تھے کہ تیسرے مہینے میرا دل نوکری سے بدظن ہونا شروع ہوا‘ اللہ کا نام لیکر اعمال کرتے ہوئے جاتا رہا‘ پھر اچانک طبیعت خراب ہوگئی‘ صبح بلغم کے ساتھ خون آنے لگا جو کہ بالکل  تازہ ہوتا تھا۔ڈاکٹروں کو چیک کروایا کوئی ٹی بی کہے‘ کوئی پھیپھڑوں کا انفکشن کوئی کچھ کوئی کچھ‘ میں عبقری رسالہ اور درس یں تین گھونٹ پانی کے متعلق پڑھا تھا کہ وضو مکمل کرنے کے بعد تین گھونٹ پانی پینا ہے‘ پہلے گھونٹ پر یااللہ کافی۔ دوسرے گھونٹ پر یااللہ معافی اور تیسرے گھونٹ پر یااللہ شافی پڑھنا ہے۔اس کے ساتھ میں ہرمہینے تسبیح خانہ میں ہونے والا اسم اعظم کا دم بھی کرواتا رہا۔صرف ایک ہفتہ ہی میں نے یہ عمل کیا‘ کدھر کا خون‘ کدھر کی بیماری‘ کدھر گئی ٹی بی؟کدھر گئی نوکری پرجاتے ہوئے دل کی گھبراہٹ‘ بدظنی‘ سب کچھ ٹھیک ہوگیا۔ صرف تین گھونٹ پانی کا عمل اور اسم اعظم کا دم‘ الحمدللہ اب حالات نارمل ہیں‘ صحت بھی بالکل ٹھیک ہے۔ 
حضرت جی! جو دلی سکون ہمیں تسبیح خانہ سے ملا ہے‘ ہم مطمئن ہیں کہ تسبیح خانہ اورعبقری سے کیا کچھ حاصل ہوا ہے‘ اللہ ہمیں اور ہماری نسلوں کو سدا تسبیح خانہ سے جوڑے رکھے۔ آمین ۔
جو اعمال اب ہم کررہے ہیں اور جنہوں نے ہماری زندگی کو رنگ دیا ہے وہ یہ ہیں:۔ سورۂ کوثر 129 مرتبہ صبح و شام۔ سارا دن یاقادر یانافع۔ دوانمول خزانہ ہر نماز کے بعد ۔ استغفار‘ درود شریف کی ایک ایک تسبیح صبح و شام پڑھتے ہیں۔