تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ماہنامہ عبقری رسالہ میں 2010ء سے پڑھ رہی ہوں اس وقت میں ٹیچر تھی اور اپنے گھریلو حالات کی وجہ سے بہت پریشان تھی۔ سکول اور گھر دونوں جگہ پر ہی پریشان تھی میں نے رورو کر دعائیں کیں تو اللہ تعالیٰ نے میری فریاد سن لی اس سکول سے اچھے سکول میں تبادلہ ہوگیا اور وہاں آپ کا رسالہ عبقری مل گیا آپ کی وجہ سے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی یادوں کے ساتھ جڑ گئی اور میری مشکلیں آسان ہوتی گئیں۔ اب اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں اور ریٹائرڈ ہوچکی ہوں۔ اب سے دو سال پہلے خود ہی نوکری چھوڑ دی تھی اب اللہ  اور اس کے رسولﷺ کا کرم ہے اور آپ کے رسالہ عبقری کا ساتھ ہے اور اب میں نےاپنا گھر لے لیا  ہے۔
دیدار رسولﷺ:میں نے کسی کتاب میں پڑھا تھا کہ اگر سورئہ مزمل پڑھیں تو حضور پاکﷺ کا دیدار نصیب ہوتا ہے میں نے پڑھی اور آپﷺ کا دیدار نصیب ہوا۔