تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں لاہور کے ایک ہوسٹل میں رہتا ہوں اور باہر کے فاسٹ فوڈ اور چٹ پٹے کھانے سے میرا معدہ بہت خراب ہوگیا تھا۔ صبح اٹھتے ہی کٹھی ڈکاریں آنا معمول تھا پیٹ ایسے گیس سے پھولا ہوا لگتا جیسے ابھی پھٹ جائے گا۔ میرا کھانا ہضم نہیں ہوتا تھا جس وجہ سے کافی تکلیف میں مبتلا تھا ۔ میرے ایک کالج کے دوست نے بتایا کہ تمہارے ساتھ ہی عبقری دواخانہ ہے وہاں جائو ان کی ادویات بہت ہی اچھی اور دیسی ہوتی ہیں میں اور میرے گھر والے وہاں سے ہی ادویات لیتے ہیں اور شفاء مل جاتی ہے۔ میں ہوسٹل آیا تو گارڈ سے پوچھا یہاں کوئی عبقری دواخانہ ہے تو گارڈ نے کہا کہ بھائی جان یہ ساتھ والی گلی میں ہی تو ہے میں فوراً سے گیا تو کافی رش تھا خیر میں نے ٹوکن لیا اور باری کا انتظار کرنے لگا ۔ باری آنے پر آپ کے اسسٹنٹ صاحب سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے ’’اصلاح معدہ و جگرکورس‘‘ کے دو پیکیج استعمال کرنے کا مشورہ دیا میں نے ایک لیا اور روم میں آگیا لکھی ہوئی ہدایت کے مطابق استعمال شروع کیا ایک ہفتے میں ہی کافی افاقہ ہوا اور کھانا بھی ہضم ہونا شروع ہوگیا اس کے علاوہ میں نے پرہیز بہت ہی زیادہ کرنا شروع کردیا پندرہ بیس دن میں صرف ایک بار ہی چٹ پٹے کھانے کھاتا باقی سادی غذائوں کو  اہمیت دینا شروع کردی اور ساتھ ساتھ دوائی کا استعمال بھی جاری رکھا اب الحمدللہ بالکل ٹھیک ہوں ۔ میرے ہوسٹل کے دوستوں کوبھی اکثر یہی شکایات رہتی تھی کہ معدہ خراب ہے تو ان کو بھی میں نے عبقری دواخانہ جانے کا مشورہ دیا دوائی کے استعمال سے انہیں بھی شفاء ملی۔