محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !آپ سے سیکھا ہے کہ مخلوق کے لئے راحت کے پھول بکھیریں اور دکھوں کے کانٹے چن لیں‘ اسی سبق پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نےلوگوں کے دلوں میں میری محبت ڈال د ی ہے ۔اکثر لوگ مجھ سے اپنے مسائل اور دکھ درد کا حل پوچھتےہیں۔ میرے ایک عزیز مجھ سے ملنے آئے‘ بہت پریشان تھے۔ کہنے لگے آٹھ دس سال سے معدہ کی تکلیف میں مبتلا ہوں، بھوک نہیں لگتی، کھانا ہضم نہیں ہوتا، ہر وقت طبیعت بوجھل سی رہتی ہے۔ بہت علاج کروا چکا ہوں۔ شہر کے بڑے بڑے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو دکھا چکا ہوں‘ بہت فیسیں بھر چکا ہوں ۔ مگر افاقہ نہیںہو رہا۔ میں نے انھیں تسلی دی کہ پریشان نہ ہوں ۔اللہ کرم کرے گا آپ ٹھیک ہو جائیں گے۔میں نے انھیں آپ کے بتائے ہوئے ایک خاص نسخے کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا جسے آپ نے تین تریاق کا نام دیا ہے۔ عبقری دواخانہ کی تین ادویات ’’جوہر شفائےمدینہ، روحانی پھکی اور ٹھنڈی مراد‘‘ لے کر ان تینوں پھکیوں کو کسی برتن میں نکال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر کسی ہوا بند ڈبے میں محفوظ کر لیں۔آپ نے درس میں فرمایا تھا کہ ان تین پھکیوں کو مکس کرنے سے ان کی تاثیر سو گنا نہیں بلکہ ہزار گنا بڑھ جاتی ہے۔ اس مرکب کا ایک چمچ چائے والاکھانےکے آدھے گھنٹے بعد پانی کے ہمراہ استعمال کرنا ہے۔ میں نے ان صاحب کو یہ ساری ترتیب سمجھا دی۔انہوں نے دوائی کا استعمال شروع کر دیا۔غالباً دو ماہ بعد میری ان سے دوبارہ ملاقات ہوئی تو بہت خوش تھے۔ کہنے لگے ہزاروں روپے لگانے کے باوجود مجھے وہ فائدہ نہیں ہوا جو کہ مجھے چند سو روپے کی دوائی سے ہو گیا ہے اور میں تقریباً 80 فیصد سے 90 فیصد ٹھیک ہو گیا ہوں۔ ان ادویات کی اتنی زبردست تاثیر دیکھ کر میں نے خاندان میں کئی لوگوں کو ان ادویات کی 18 ڈبیاں ہدیہ کی ہیں اور سب نے اس کی بے حد تعریف کی ہے۔ایک اور دوست نے بتایا کہ اسے کبھی کبھار بلڈ پریشر کا مسئلہ ہو جاتا ہے، بلڈ پریشر ہائی ہو جاتا ہے‘ بھوک نہیں لگتی، نیندنہیں آتی اور گیس کا مسئلہ بھی رہتا ہے۔ میں نے اسے بھی یہی عبقری دواخانہ کی تیار کردہ تین تریاق(جوہر شفائے مدینہ، روحانی پھکی اور ٹھنڈی مراد) استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور بے خوابی کے لئے عبقری دواخانہ کا سیرپ "سکون افزاء" استعمال کرنے کا عرض کیا۔بس اس نے ایک ہفتہ ہی یہ دوا استعمال کی اور اس کے بلڈ پریشر، بے خوابی اور معدہ کے مسائل حل ہو گئے۔یہ تین تریاق بے مثال ہیں۔( ملک شہزاد ، ملتان )