محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !اللہ تعالیٰ آپ کو سدا خوش‘صحت مند‘ آپ اور آپ کی نسلوں کو شاد و آباد رکھے‘ آمین!آج میںتانبے کے استعمال کے مطابق کچھ تجربات لکھ رہا ہوں جن کا مقصد لوگوں کو فطری اور صحت مند زندگی کی طرف راغب کرنا ہے۔
تندرست صحت اور بے پناہ طاقت
میں نے بچپن میں دیکھا کہ میری والدہ صاحبہ ہمیشہ تانبے کے برتن میں کھانا بناتی تھیں۔وہ کہتی تھیں تابنے کے برتن میں کھانے ‘پکانے میں تندرستی اور صحت کے راز پوشیدہ ہیں۔ ہماری والدہ کا ہمارے خاندان میں ایک واقعہ مشہور ہے ۔ میرے دادا‘ میرے والد صاحب اور چچا عید قربان پردنبہ ذبح کررہے تھے۔وہ دنبہ ماشاءاللہ نہایت صحت مند اور قد کاٹھ میں بھی عام دنبوں کی نسبت کافی بڑا تھا۔جب دنبہ ذبح کر لیا گیا تو اسے اٹھا کے اوپر رسی کے ساتھ لٹکانا تھا تاکہ آسانی کے ساتھ کھال اتاری جا سکے ۔دادا ابو بوڑھے تھے ان سے دنبہ نہ اٹھایا گیا تو والد صاحب اور چچا نے بھی مل کر دنبہ اٹھانا چاہا مگر زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے ان سب سے دنبہ نہ اٹھ سکا۔اتنے میں والدہ صاحبہ آئیں اور انہوں نے تنہا اس دنبہ کو اٹھا کر اوپر رسی کے ساتھ باندھ دیا‘ جس کے بعد دنبہ کی کھال وغیرہ اتاری گئی۔والدہ بتاتی تھیں کہ اس طاقت کی وجہ بچپن سے کھانے ‘پکانے اور پینے میں تانبے کے برتنوں کا استعمال ہے۔ ہماری والدہ اس طرح کے دیسی نسخے استعمال کرتی رہتی تھیں۔ اکثر لوگوں کے ناخن کے نیچے جو چھوٹے چھوٹے کھال کے ٹکڑے اتر جاتے ہیں جو اکثر سردیوں میں کافی تکلیف کا سبب بنتے ہیں۔ والدہ صاحبہ کی ناخنوں کی کھال اتر جاتی تھی‘اس دوران وہ تانبے کا چھلا پہن لیتی تھیں جس سے ناخن بالکل ٹھیک ہوجاتے تھے۔
بلڈ پریشر نارمل اور ہڈیاں مضبوط
میرا ایک دوست گائنی اور سائیکائیٹرسٹ کا سنئیر ڈاکٹر ہے ہے۔وہ ساری زندگی انگلینڈ میں رہا ہے۔جب وہ وطن واپس آیا تو میں نے دیکھا کہ وہ ایک تانبے کا کڑا ہاتھ میں پہنے رکھتا ہے ۔ایک دن میں نے اس سے پوچھا آپ یہ کیوں پہنتے ہیں کہنے لگا اس کے پہننے سے بلڈ پریشر ہائی نہیں ہوتا۔ دل کی دھڑکن نارمل رہتی ہے۔ یہ ہڈیوں سے لگتا رہتا ہے جس کی وجہ سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ وہ اسے بائیں ہاتھ میں پہنتا تھا‘اس کا کہنا تھا کہ اگر مرد حضرات بائیں ہاتھ میں اور خواتین دائیں ہاتھ میں پہنیں تو اس سے یہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔اس نے مزید بتایا کہ انگلینڈ کی ایک کمپنی ہے جو باقاعدہ تانبے کے کڑے بناتی ہے اور مہنگے داموں فروخت کرتی ہے۔چونکہ میں سونار کے شعبہ سے وابستہ ہوں‘ وہ اکثر مختلف امراض میں مبتلا لوگوں کو تانبے کے کڑے پہننے کا مشورہ دیتا تھا‘میں نے خود اسے کئی کڑے بنا کر دئیے۔بازار سے تانبے کے چھلے اور کڑے خریدنے کا رواج بن رہا ہے۔عبقری نے لوگوں کے لئے بہت آسانی پیدا کردی ہے ‘اب باآسانی لوگوں کو خالص تانبے کا کڑا مل رہا ہے جس پر نورانی حروف بھی لکھے ہیں جس سے اس کی تاثیر دگنی ہو گئی ہے۔مخلوق خدا کی اس خدمت کی وجہ سےآپ سے محبت‘ادب اور احترام کا رشتہ مزید مضبوط ہو گیا ہے۔(اشتیاق‘سکھر)