تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے چہرے اورجسم پر عید کے دنوں میںخطرناک پھوڑے اور دانے بننا شروع ہو گئے جس کی وجہ سے مجھے سخت تکلیف کا سامنا تھا۔چہرہ انتہائی بدصورت دکھائی دینے لگا۔ شاید گرمی اور حبس کی وجہ سے اچانک خون میں گرمی اور تیزابیت پیدا ہو گئی تھی ۔میں بہت پریشان ہوا، گھر میں قید ہو کر رہ گیا، باہر جاتا تو لوگ عجیب نظروں سے میری طرف دیکھتے اور ہر کوئی حیرانگی سے پوچھتا کہ یہ کیا ہوا ہے۔ لوگوں کی حقارت بھری نظروں سے پریشان ہو کر میں گھر سے باہر ہی نہیں نکلتا تھا ۔ میرے والد صاحب عبقری کے مستقل قاری ہیں اور تسبیح خانہ میں بھی آتے رہتے ہیں۔ وہ مجھے حضرت حکیم صاحب کے اسسٹنٹ صاحب سے چیک کروانے کے لئے لاہور عبقری دواخانہ لےآئے۔ انہوں نے مجھے عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ہیپاٹائٹس نجات سیرپ ‘ ٹھنڈی مراد اور خون صفاء ادویات استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے یہ ادویات استعمال کرنا شروع کیں تو پھوڑے بننا رک گئے اور جو پہلے سے بنے ہوئے تھے وہ خشک ہو کر ختم ہونا شروع ہو گئے۔ مسلسل کچھ عرصہ استعمال کرنے سے میرا یہ مسئلہ بالکل ختم ہو گیا اور میرے جسم سے دانے اور پیپ وغیرہ سب ختم ہو گئے۔ میرے دل سے عبقری کے لئے دعائیں نکلتی ہیں۔ میں اب کسی شخص کو جلد کی بیماری میں مبتلا دیکھتا ہوںتو انہیں بھی یہی ادویات استعمال کرنے کا مشورہ دیتا ہوں‘ انہیں بھی فائدہ ہوتا ہے۔ میرا ایک دوست بھی پھنسی پھوڑے کے مرض کا شکار ہو گیا‘ اس کے  جسم پر دانے نکل آئے اور جلد کافی خراب ہوگئی‘ اسے میں نے یہی ادویات استعمال کرنے کا مشورہ دیا‘کچھ عرصہ استعمال کرنے سےاسے بھی شفاء مل گئی۔میرا اب عبقری کی ادویات پر مکمل اعتماد بن گیا ہے۔ اب مجھے جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو میں عبقری کی ادویات کی طرف ہی رجوع کرتا ہوں۔ ان کے استعمال سے شفاء مل جاتی ہے۔ عبقری نے آج کے دور میں بہت بڑا خیر کا کام کیا ہے۔ہم تمام گھر والے عبقری کی ادویات اور دوسری مصنوعات بغیر کسی خوف اور شک کے استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ یہ مضر اثرات سے پاک ہیں۔ (محمد حسنات ، گجرات)