محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں گزشتہ سات سال سے عبقری سے وابستہ ہوں اور عبقری دواخانہ کی ادویات اور فوڈ پراڈکٹ پر مکمل اعتماد کرتی ہوں۔مجھے یقین ہے کہ جو چیز عبقری کے پلیٹ فارم سے بتائی جاتی ہے وہ ہر طرح سے نفع مند اور باعث برکت و راحت ہوتی ہے۔ میں کئی سالوں سے عبقری رسالے ‘درس ‘ وظائف ‘ طبی ٹوٹکوں اور عبقری دواخانہ سے فیض یاب ہو رہی ہوں۔ اس خدمت خلق کے لئے ہم دل سے آپ کے مشکور ہیں اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ، آپ کی قیامت تک کی نسلوں اور آپ کے ساتھیوں کو اپنی شان کے مطابق جزائے خیر کثیر عطا فرمائے۔ ابھی حال ہی میں عبقری دواخانہ کی ایک پراڈکٹ نظر سے گزری تو میرے ذہن میںمسلسل اس کے بارے میں خیالات گردش کرنے لگے۔ چیا سیڈز کانام اور فوائد ہم کافی عرصے سے سن رہے تھے لیکن کبھی توجہ نہیں کی لیکن جب عبقری دواخانہ کی طرف سے چیا سیڈز مارکیٹ میں آئے تو میں نے ان کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنی شروع کیں‘ چیا سیڈز کے بارے میں حیرت انگیز ریسرچ دیکھ کر میں نے عبقری دواخانہ سے چیا سیڈز خرید کر ان کا استعمال شروع کیا تو درج ذیل فوائد حاصل کیے۔ میرے شوہر دل کے مریض ہیں‘ کولیسٹرول کنٹرول کرنےکے لئے ادویات لینی پڑتی ہیں لیکن چیا سیڈز کے استعمال سے ان کا کولیسٹرول لیول بالکل اعتدال پر آ گیا ہے اب انہوں نے ادویات بھی استعمال کرنا چھوڑ دی ہیں اور چند دن کے وقفے سے وہ اپنا کولیسٹرول چیک کرواتے ہیں چیا سیڈز سے اب ادویا ت کی ضرورت نہیں رہی۔ اس کے علاوہ جسمانی صحت میں بھی حیرت انگیز فائدہ ہوا ہے ۔ میں خود استعمال کرتی ہوں اس سے عمر کو روکا جا سکتا ہے۔ چہرے اورجسم پر جھریاں پڑنا اور بڑھاپے کے آثار چیا سیڈز کے مسلسل استعمال سے رک جاتے ہیں ۔ ان کےاستعمال سے میری جلد میں تنائو پیدا ہوا ہے اور جلد کا ڈھلکنا کم ہوا ہے۔ بچوں کو استعمال کرواتے ہیں ان کا نظام انہضام بہت اچھا رہتا ہے ‘ یہ بچوں کی بہتر نشوونما میں معاون ہیں ( آمنہ علی، کراچی)