محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!معاشی حالات انتہائی خراب ہیں جو بھی کاروبار کرتا ہوں ختم ہو جاتا ہے میرے بھائیوں کے ساتھ بھی یہی معاملات ہیں۔ گھر کے تمام افراد کی آپس میں ہمیشہ ناچاقی رہتی ہے۔ سینکڑوں عاملین کے پاس گئے لیکن کہی بھی افاقہ نہیں ہوا۔ مجھے کوئی عمل یا وظیفہ عنایت فرمائیں کہ ہمارا کاروبار چل پڑے۔ (فضل الرحمن ، گائوں بڈھ)
جواب:آپ اور آپ کی طرح کے بے شمار جادو جنات سے پریشان احباب درج ذیل اعمال یقین توجہ اور دھیان سے کیجئے ان شاء اللہ بہت جلد گھر سے لڑائی جھگڑوں اور نحوستوں سے نجات مل جائے گی۔ جادو کا بہترین علاج ہے:سورئہ بقرہ کی آخری آیات جادو کے توڑ کا بہترین علاج ہے ‘رات کو سوتے وقت اس کی تلاوت کو اپنا معمول بنالیں ہر فرض نماز کے بعد اس کو ضرور پڑھے۔یہ آیت آپ کی بہترین محافظ ہے!:رات کو سوتے وقت آیت الکرسی کا ورد ضرور کریں۔ یہ آپ کے لیے بہترین محافظ ہے۔جادو توڑنا ہے تو آیات قطب پڑھیے!:ہر نماز کے بعد آیات قطب جو سورۂ آل عمران میں ہیں وہ ضرور پڑھے۔کسی بھی بک سٹور سے مل جاتی ہیں۔جادو جنات کیلئے ایٹم بم ! سورۂ مومنون کی آخری چار آیات جادو اور جنات کیلئے ایٹم بم ہیں۔ شیطان ان سے بہت ڈرتا ہے صبح و شام سات، سات بار ان کو ضرور پڑھیں۔