اولاد ہونے کیلئے جس شخص کے اولاد نہ ہوتی ہو اور اسے اولاد کی بہت زیادہ خواہش ہو اور اولاد کیلئے ہر وقت بے چین رہتا ہواس کیلئے یہ عمل بہت فائدہ مند ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاءاللہ تعالیٰ اولاد ضرور ہوگی۔ وہ عمل یہ ہے:۔ سورہ نساءشروع سے لے کر رَقِیْبًا (پہلی مکمل آیت)تک ایک حلوے کے ٹکڑے پر شب جمعہ میں باوضو آدھی رات کو لکھے (جمعرات کا دن گزرنے کے بعد جو رات آتی ہے وہ جمعہ کی رات ہے) لکھنے کا عمل ایسی تنہائی میں کرے جہاں اسے لکھتے ہوئے کوئی نہ دیکھے۔ یہ حلوہ وہ عورت کھائے جس کے اولاد نہ ہوتی ہو اور اس رات اس کا خاوند ہمبستری کرے۔ تین جمعرات یہ عمل کرنا ہے۔ ان شاءاللہ تعالیٰ عورت کے اولاد ہوگی۔ تنبیہ: بعض مرتبہ عورت یا مرد پر سحر یا جنات کا اثر ہوتا ہے جس کے سبب حمل نہیں ہوتا۔ اس عمل کو کرنے سے پہلے سحر‘ جنات کا بندش کا علاج کرے اس کے بعد یہ عمل کرے۔ ان شاءاللہ تعالیٰ اس کی برکت سے اولاد ہوگی۔