محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیٹی کی عمر 12 سال ہے اس کو مرگی کے دورے پڑتے تھے۔ میں نے عبقری رسالہ میں آیت قطب کے متعلق پڑھا۔ آیت قطب سپارہ نمبر4 سورئہ آل عمران کی آیت نمبر 154 کو 21 مرتبہ صبح اور 21 مرتبہ شام پڑھنا شروع کیا اوّل و آخر درود شریف کے ساتھ اس کے علاوہ بیٹی کے گلے میں عود ملیب (لکڑی کا ٹکڑا) موم جامہ کرکے کپڑے میں لپیٹ کر کالی ڈوری میں تعویذ بناکر ڈالا ماشاء اللہ سے تین سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے بیٹی کو دوبارہ کبھی مرگی کا دورہ نہیں پڑا۔ میں اس رب کریم کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ ایک اور بات کہ اس عمل اور ٹوٹکہ کو استعمال کرتے ہوئے آپ جو مرگی کے لیے دوائی کھا رہے ہیں وہ نہیں چھوڑنی علاج جاری رکھیں۔ (ایک ماں، لاہور)