تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سوتے میں اکثر مجھ پر دبائو پڑ جاتا تھا جیسے کوئی چیز ہے جو آہستہ آہستہ مجھ پر حاوی ہورہی ہےاور جب دبائو پڑتا تو پھر نہ ہی زبان کام کرتی اور نہ ہی جسم کا کوئی اعضاء حرکت کر پاتا۔ یہ دبائو تقریباً تین سے چار منٹ رہتا اس کے بعد فوراً سے دبائو ختم ہو جاتا میں اس کو لے کر بہت پریشان تھی کیونکہ ایسی حالت ہفتے میں پانچ دن لازمی ہوتی تھی۔ایک روز یوٹیوب پر میں نے آپ کا پروگرام سنا جس نے مجھے بہت متاثر کیا میں نے عبقری نیٹ پر سرچ کرکے نمبر تلاش کیا اور کال کی جہاں مجھے آپ کے اسسٹنٹ صاحب نے آستانہ منت مراد جانے کا بتایا کہ وہاں جاکر طلسماتی تکیہ لے کر اپنے تکیہ پر اس کور کو چڑھ لیں جب بھی سونا ہے اس تکیہ پر ہی سونا ہے۔ میں اپنےبڑے بھائی کے ساتھ آستانہ منت مراد گئی اور طلسماتی تکیہ لے آئی اس کو میں نے بتائی ہوئی ہدایت کے مطابق اپنے تکیہ پر چڑھایا اور ہر رات سوتے وقت ’’یَابَاعِثُ یَانُوْرُ ‘‘پڑھتے ہوئے سو جاتی وہ دن اور آج کا دن نہ ہی کبھی دبائو پڑا اور نہ ہی خطرناک اور ڈرا دینے والے خواب آئے۔ (ہمشیرہ محمد ثقلین، جنڈیالہ شیر خان)