محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری شہر کے مصروف ترین بازار میں کپڑے کی دکان ہے لیکن گزشتہ کئی ماہ سے کاروبار زوال کا شکار ہورہا تھا یہاں تک کہ دوکان کا خرچہ نکالنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔ آخر میں نے ارادہ کیا کہ دوکان کو فروخت کر دیتا ہوں۔ میرے ایک جاننے والے نے مجھے تسبیح خانہ کی راہ دیکھائی کہ آپ وہاں جائیں کریں میں نے تسبیح خانہ آنا شروع کیا جہاں سے مجھے آستانہ منت مُراد کا پتہ چلا ۔ میں کاروبار کے حوالے سے آستانہ منت مراد گیا جہاں میں نے جادو شکن لاہوتی عمل(جادو شکن رومال) کا عمل کیا جس کے کرنے سے میری طبیعت میں ٹھہرائو آیا اور میں نے اسی وقت دوکان فروخت کرنے کا ارادہ ترک کردیا۔ قرض اٹھا کر دوکان کو مال سے بھر دیا اور دوبارہ سے کام کا آغاز کیا ماشاء اللہ سے دکان دوبارہ سے چلنا شروع ہوگئی تمام جادو ٹوٹ گئے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ تمام قرض اُتار دیا ہے بیٹے کی شادی بھی کردی ہے اور اس کو دوسری دوکان بنا کر دینے کا سوچ رہا ہوں۔(نصیر گھمن، لاہور)