محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں کچھ عرصے سے عبقری سے وابستہ ہوں۔ آپ کی محفل میں شرکت کے لیے تسبیح خانہ آتی ہوں اور جو کچھ بھی آپ اپنی محفل میں بتاتے ہیں اس پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرتی ہوں۔ اللہ کا بہت کرم ہے مجھ پر شوہر کی اچھی نوکری ہے بچے اچھی تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ پچھلے کچھ مہینوں سے ہر ماہ کوئی نہ کوئی اضافی خرچہ ہو جاتا اور پیسوں کی بچت نہیں ہورہی تھی۔ میں نے میلاد کی نیت کی ہوئی تھی مگر اس ماہ بھی پیسوں کی بچت نہ ہو سکی۔آپ نے اپنی ایک محفل میں گندم صدقہ کا عمل بتایا تھا اور تب سے ہی میں ہر مہینے تین دن ضرور یہ عمل کرتی ہوں اس بار میں نے سات کلو گندم منگوائی اور سات دن یہ عمل میلاد کی نیت سے کیا۔ ساتویں دن میرے شوہر نے بتایا کہ آج سب ورکرز کو 50فیصد سیلری سے زیادہ رقم بونس دی گئی ہے۔ اس وقت اس بونس کی کوئی اُمید نہ تھی نہ انہیں پہلے کبھی ایسے بونس ملا تھا یہ سن کر میرے منہ سے بے ساختہ نکلا کہ میلاد کے پیسے آگئے۔قارئین ہر مہینے کم از کم تین دن یا سات دن یہ عمل ضرور کریں تو گھر میں بہت سکون، خوشحالی اور مسائل حل ہوں گے ان شاء اللہ کسی بھی مقصد کی نیت سے چند ہفتے چند مہینے کریں کامیابی ہوگی۔عمل: ایک کلو گندم لیں اس میں سے کسی بچے سے ایک مٹھی گندم نکلوا کر اس مٹھی کے ہر دانے پر اللہ الصمد پڑھیں اور پھر اس مٹھی کو واپس گندم میں ڈال دیں یہ گندم ایسے پانی میں ڈالیں جہاں مچھلیاں ہوں کچھ دن کی گندم اکٹھی کرکے بھی ڈال سکتے ہیں۔(ایک بہن، لاہور)