محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا بیٹا اس وقت ایم اے کی تیاری کررہا ہے لیکن کچھ دنوں سے پریشان تھا میں نے پوچھا تو کہنے لگا کہ امی جی جو پڑھتا ہوں بھول جاتا ہوں پڑھنے کو دل نہیں کرتا کتاب سامنے آتے ہی نیند آنا شروع ہو جاتی ہے عجیب سے وسوسوں نے دماغ پر قبضہ کیا ہوا ہے دل کرتا ہے پڑھائی وغیرہ چھوڑ دو۔ یہ سن کر میں بہت پریشان ہوئی کہ یہ کیا ہورہا ہے جوان بیٹا کیسی باتیں کررہا ہے۔ عبقری سےجڑے ایک سال کے قریب ہوگیا ہے ہر ماہ رسالہ لازمی لے کر آتی ہوں میں نے رسالے میں آستانہ منت مراد بارے پڑھا ۔ اگلے ہی روز میں اپنے شوہر کے ساتھ پہنچ گئی وہاں جاکر مجھے کرشماتی ٹوپی بارے پتہ چلا ۔ میں نےاور میرے شوہر نے وہاں اعمال کیے اور بیٹے کے لیے کرشماتی ٹوپی لی اور جاکر اس کو دیدی کہ تم اب یہی پہنا کرو ان شاء اللہ سب معاملات ٹھیک ہو جائیں گے اور ویسا ہی ہوا ایک ہفتے بعد بیٹے نے کہا کہ آگے سے میں بہتر محسوس کررہا ہوں اب پڑھنے کو بھی دل کرتا ہے اور امتحانات کی تیاری بھی اچھی ہورہی ہے۔ (والدہ حارث سہیل، اوکاڑہ)