Search

میاں بیوی میں محبت کے لیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ سدا شاد و آباد رہیں آپ کی قیامت تک کی نسلیں خیر پائیں تسبیح خانہ سدا آباد رہے۔عبقری رسالہ ہم سب گھر والے بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ میرے کچھ تجربات ہیں جو میں عبقری قارئین کی نذر کرتا ہوں۔ میرے جاننے والے میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا نوبت طلاق تک آگئی ان کو عبقری کے دفتر سے حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کھلا پڑھنے کا وظیفہ ملا۔ ڈیڑھ ماہ کے اندر دونوں میں محبت پیدا ہوگئی وظیفہ صرف بیوی نے پڑھا تھا۔
چھوٹی ہرڑ کے دانے اور چٹکی مکھن بواسیر ختم
کچھ دانے چھوٹی ہڑہڑ کے لیکر توے پر دیسی گھی میں بھون لیں۔ جب یہ پھول جائیں تو اس کو پیس لیں۔ اب ایک چٹکی مکھن یا بالائی میں رکھ کر دن میں دو سے تین بار لیں چند دنوں میں خونی بواسیر بھی ختم ہو جاتی ہے۔ مکھن یا بالائی ایک چمچ لینا ہے۔
بکرے کا پتہ لیجئے سات دن میں بواسیر ختم
بکرے کا پتہ لیں اور تھوڑی سی ریوند چینی پیس لیں۔ اب اس پیسی ہوئی ریوند چینی پر پتہ کا پانی نچوڑیںکہ یہ گیلی ہو جائے اب چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ اب سات دن ‘دو سے تین گولی روزانہ دیسی گھی اور دودھ کے ساتھ لیں۔ ان شاء اللہ بواسیر کو بہت افاقہ ہو جائے گا بہت مجرب ٹوٹکہ ہے۔(رحیم ضیاء، گوجرانوالہ)