محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس ایک آزمودہ نسخہ ہے۔میری ڈاڑھ میں اکثر درد رہتا تھا‘مجھے کسی نے کہا کہ ثابت لونگ لے کر ڈاڑھ میں رکھ کر منہ بند کرلوں‘ کچھ دیر بعد پانی نکلے گا سکون آجائے گا‘ میں نے یہی ٹوٹکہ آزمایا واقعی ہی ایسا ہوا‘ میں نے تو جیب میں لونگ رکھنا شروع کردئیے‘ جب کبھی ڈاڑھ میں کبھی کوئی مسئلہ آیا لونگ رکھ لیا۔ اس کے علاوہ ایک اور آزمودہ عمل ہے کہ جب بھی کوئی چیز گم ہوجائے درود شریف پڑھنے سے مل جاتی ہے۔(محمدافضل احسن‘ جڑانوالہ)