Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت دونوں میں بہترین جزا دے۔میں رسالہ عبقری پچھلے دو سال سےپڑھ رہی ہوں۔ الحمدللہ! اس سے روحانی و جسمانی دونوں طرح سے مستفید ہورہی ہوں۔ خاص کر مراقبہ تو میں پچھلے تقریباً ڈیڑھ سال سے مسلسل ہر ماہ کرتی ہوں جس کی وجہ سے میری بہت سی پریشانیاں حل اور بہت سے مبارک ہستیوں کی زیارتیں ہوئیں۔ابھی پچھلے دنوں ایک قبرستان کے پاس سے گزر ہوا‘ میں درودشریف کا ورد کررہی تھی‘ میں نے جتنا بھی درود پاک پڑھا تھا تمام کا ثواب کرۂ ارض کے تمام مسلمانوں کو ہدیہ کردیا۔ رات کو روٹین کے مطابق مراقبہ کرنے بیٹھی تو دیکھا کہ اُسی قبرستان میں قبروں پر چراغ جل رہے ہیں اچانک یہ تمام روشنی یکجا ہوکر مجھے آسمانوں کی طرف لے گئی۔جس سے مجھے بہت خوشگوار روحانی سکون ملا۔(ع۔ج)۔