محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں جہانیاں کا رہنے والا ہوں‘ میرا مسئلہ یہ تھا کہ میں نے اپنےعلاقے کی مارکیٹ میں ایک دکان کرائے پر لے کر کام شروع کیا ‘ پہلے تو کام بہت اچھا چلا پھر اچانک بند ہوگیا‘ میں نے بہت کوشش کی بہت تعویذ اور وظیفے کیے مگر ناکام رہا۔ پھر مجھے عبقری ملا میں نے پڑھا۔ پھر مجھے میرے ایک مخلص نے آپ کا درس سنایا‘ پھر میں جہانیاں سےآپ کا درس سننے لاہور آیا اور دعا میں گڑ گڑا کر دعا کی۔ اس سے اگلے دن میں واپس اپنے شہر آگیا اور اُسی ہفتے سے میرے کاروبار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔اب الحمدللہ میں نماز پڑھتا ہوں‘ قرآن پاک پڑھتا ہوں اور اب تو میں تہجد کے وقت جاگ جاتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہوجاتا ہوں۔ ( محمد نوید‘ جہانیاں)