مندرجہ ذیل اوراد بتائے گئے وقتوں میں مقرر تعداد میں پڑھیں۔ (پڑھتے وقت ان کے معنی کو لازمی ذہن میں رکھیں) اور جب بھی وظیفہ پڑھیں۔ اول و آخر 6 مرتبہ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ (اے ہمیشہ زندہ رہنے والے‘ اے قائم رہنے والے) 500 مرتبہ روزانہ فجر کی نماز کے بعد پڑھیں۔ سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُاللہَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہ (پاک ہے‘ عیب سے‘ رب تعالیٰ کی ذات اور اسی کی حمد ہے‘ میں اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں) 111 مرتبہ عشاء کی نماز کے بعد پڑھیں۔
یَااَللہُ (اے اللہ)۔ یَامُصَوِّرُ (اے صورت دینے والے) یَاخَالِقُ (اے پیدا کرنیوالے) ہر نماز کے بعد خاتون 186 مرتبہ پڑھے۔ ٭ یَااَللہُ (اے اللہ )۔ یَامُتَکَبِّرُ (اے بڑائی والے)۔ یَاوَاحِدُ (اے یکتا) ہر نماز کے بعد مرد 186 مرتبہ پڑھے۔ خاتون سات دن لگاتار روزے رکھے اور افطار کے وقت 21 مرتبہ یَامُصَوِّرُ پڑھ کر پانی پر دم کرکے اسی سے افطار کرے۔ انشاء اللہ کامیابی ہوگی۔ (محمد وارث‘ راولپنڈی)