ایسا پرانا بخار جومعدےسے نکلتا ہی نہ ہو اور معدے میں گھر کر جائے۔نسخہ: عناب9 دانے‘ منقیٰ 9 دانے‘ خوب کلاں ایک تولہ‘ بنفشہ ایک تولہ۔ان تمام چیزوں کی 9 پڑیا بنالیں۔ طریقہ: ایک پڑیا رات کو ڈیڑھ کلو پانی میں بھگو دیں۔ صبح اٹھ کر اتنا پکائیں کہ دو پیالے پانی رہ جائے۔ پانی ایک پیالہ صبح نہار منہ اور دوسرا پیالہ چار بجے چینی ڈال کر 9 دن استعمال کریں۔ انشاء اللہ بخار ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا۔ یہ نسخہ میں نے بہت سے لوگوں کو دیا جن کو ہر سال بخار ہوجاتاتھا اب الحمدللہ وہ سب صحت مند ہیں۔ (غزالہ شیرعلی‘ شرقپور شریف)