میرے ایک مہربان نے عبقری کے قارئین کیلئے اپنا مجرب نسخہ دیا ہے۔ ھوالشافی: دیسی کیکر کے خشک پتے ایک چھٹانک، تمباکو آدھی چھٹانک۔ دونوں اجزاء کو باریک پاؤڈر کرکے کپڑے سےچھان لیں۔ ایک تولہ کے قریب پانچ تولہ سرسوں کے تیل میں ملالیں اور شیشی میں محفوظ کرلیں۔ بقیہ پاؤڈر الگ شیشی میں ڈال دیں۔ جو زخم رستے ہوں ‘ ناسور بن گئے ہوں اور ٹھیک ہونے کا نام نہ لیتے ہوں ان پر خشک سفوف کا چھڑکاؤ کرتے رہیں۔ ہفتہ دس دن میں زخم بھرجائیگا۔ دوسرے جسمانی زخموں پر تیل والی دوائی مرغ کے پر سے یا کسی مناسب پھایہ کیساتھ لگائیں۔ (نصیراحمد‘ ایبٹ آباد)