Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ایک سنیاسی جاننے والے ہیں‘ وہ اپنےعلاقے کے بہت ہی مشہور سنیاسی ہیں۔ انہوں نے مجھے جوڑوں کے درد کا اپنا آزمایاہو ایک نسخہ دیا۔ گھنٹیاکا درد‘ جوڑوں کا درد‘ پاؤں پھول جانا‘ پاؤں چل نہ سکنا۔ھوالشافی: پانچ کلو سرسوں‘ پانچ کلو کوڑتمے کا بیج سکھا کر تیل نکالیں پانچ دن مالش کریں۔ چھٹے دن انشاء اللہ درد بالکل صحیح ہوگا۔ مجرب ہے بارہا کا مجرب ہے۔ پہلی دفعہ مالش سے پاؤں پھول جائیں گے‘ ڈرنا نہیں مالش کرتے رہیں۔ (عبداللہ خان‘ ڈیرہ اسماعیل خان)۔