محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور جزائے خیر دے آپ کی وجہ سے ہمیں عبقری ملا۔ میری بڑی بہن کی شادی کو تین سال ہوگئے‘ شادی کے پندرہ دن بعد دونوں میاں بیوی کے سر میں درد رہنے لگا اور بہن کے کپڑے بھی کترے گئے۔ہروقت بیمار رہتے تھے‘ کسی بزرگ نے بتایا کہ جادو ہے۔21 دفعہ منزل اور سورۂ بقرہ پڑھو‘ وہ پڑھتی تھی تو سکون ملتا تھا۔ شادی کے 9 ماہ بعد امید سے ہوئی تو اللہ پاک نے بیٹی سے نوازا۔ حمل کے دوران بھی یہی وظیفہ پڑھتی رہی۔
(محمد عبداللہ)