Search

کہتے ہیں کہ مسکراناعلاج غم ہے لیکن اب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہنسی علاج غم کے ساتھ ایسے لوگوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے جو اپنے حرارے (کیلوریز) کم کرنا چاہتے ہیں۔ تازہ سروے کے مطابق ایک روز میں دس سے پندرہ منٹ تک مسکرانے سے دس سے چالیس حرارے جل جاتے ہیں۔ روزانہ اتنے حرارے جل جانے سے ایک فرد سالانہ اپنے وزن میں دوکلوکمی کرسکتا ہے اور اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ روزانہ دس سے منٹ ہنسے۔جتنا زیادہ مسکرائیں گے اتنے زیادہ حرارے جلیں گے۔ لیکن خیال رہے کہ قہقہہ نہ لگے۔ (کوثر‘ خیرپور میرس)۔