Search

جو شخص فجر کی نماز کےبعد روزانہ 786 مرتبہ پوری بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنےکا معمول بنالے اللہ تعالیٰ اس کے رزق میں برکت دیتےہیں۔اعتکاف میں کثرت سے استغفار پڑھیں کہ خدا کی رحمت جوش میں آجائے۔ جب بھی وضو کریں تو دو رکعت نفل تحیۃ الوضو ادا کریں۔ نماز مغرب ادا کرنے کے بعد چھ رکعت نفل نماز اوابین کے ادا کرنے ہیں‘ ان کا ثواب بارہ سال کی عبادت کے برابر ہے۔ نماز تراویح کے بعد نماز صلوٰۃ التسبیح روزانہ ادا کریں۔ تہجد کے وقت کم از کم دو اور زیادہ سے زیادہ بارہ نفل ادا کریں‘ اس کے بعد سورۂ یٰسین‘ سورۂ مزمل اور کثرت سے درود شریف پڑھیں۔ (اسماء فاطمہ‘ کوٹ ادو)۔