Search

مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔

Meditation

یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد حَلِیْمُ الْکَرِیْمٌ، عَفُوٌّکَرِیْمٌ ورد کر یں‘ اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آجائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔

مراقبہ سے فیض پانے والے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتا ہوں‘ یہ رسالے مجھے میری دوست نے آج سے دو سال پہلے گفٹ کیا تھا‘ اس دن سے لے کر آج تک میں ہر ماہ باقاعدگی سے اس کو پڑھتی ہوں۔ اس رسالے نے میرے بہت سے مسائل حل کیے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ہمارے گھریلو حالات بہت زیادہ خراب ہوگئے جس کی وجہ سے مجھے شدید ڈیپریشن ہوگیا۔ میرے گھر والوں نے میرا بہت سے نفسیاتی ڈاکٹروں سے علاج کروایا مگر میری حالت نہ سنبھی۔ پھر میری والدہ نے مجھے ڈیپریشن سے نجات کیلئے مراقبہ کرنے کوکہا۔ میں نے ہر روز فجر کے بعد اور عشاء کے بعد عبقری میں دیا گیا مراقبہ دئیے گئے طریقے کے مطابق کرنا شروع کردیا۔ صرف دو ماہ کے اندر اندر میری دماغی حالت بالکل درست ہوگئی۔ میرا چیخنا‘ چلانا‘ بلاوجہ رونا‘ ہروقت گم سم رہنا سب ختم ہوگیا۔ الحمدللہ! بے شک مراقبہ ہر مسئلہ کا حل ہے۔ (ش،غ)۔