Search

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ نے حضور نبی کریم ﷺ کا یہ ارشاد نقل کیا ہے کہ میری امت کو رمضان المبارک کے بارے میں پانچ خصوصی چیزیں دی گئی ہیں جو پہلی امتوں کو نہیں ملی ہیں۔1۔ان کی منہ کی بدبو اللہ عزوجل کے نزدیک مشک سے زیادہ پسندیدہ ہے۔2۔ان کیلئے دریاؤں کی مچھلیاں تک دعا کرتی ہیں اور افطار کے وقت تک کرتی رہتی ہیں۔3۔ جنت ہر روز ان کیلئے آراستہ کی جاتی ہیں پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قریب ہے کہ میرے نیک بندے دنیا کی مشقتیں اپنےا وپر سے پھینک کر تیری طرف آئیں۔ 4۔اس میں سرکش شیاطین قید کردئیے جاتے ہیں کہ وہ رمضان میں ان برائیوں کی طرف نہیں پہنچ سکتے جن کی طرف غیررمضان میں پہنچ سکتے ہیں۔5۔ رمضان کی آخری رات میں روزہ داروں کیلئے مغفرت کی جاتی ہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کی یہ شب مغفرت، شب قدر ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا : نہیں‘ بلکہ دستور یہ ہے کہ مزدور کو کام ختم ہونے کے وقت مزدوری دی جاتی ہے۔(سلطان محمود نسیم‘ لودھراں)۔