محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں قارئین عبقری کیلئے دو انتہائی تیربہدف ٹوٹکے لے کر حاضر ہوئی ہوں‘ یقیناً ان کو آزمانے کے بعدمخلوق خدا کو ڈھیروں فائدہ حاصل ہوگا۔ چہرے کی خوبصورتی کیلئے: چہرے کی خوبصورتی کیلئے خشک دودھ دو چمچ میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور رات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں اور صبح منہ دھولیں‘ ایک ہفتے میں آپ کو اپنا چہرہ نکھرا اور اجلا مل جائے گا۔ چہرے کے زائد بال ہٹانے کیلئے: چہرے کے غیرضروری بالوں کو ختم کرنے کیلئے بیسن دو چمچ میں ایک چٹکی پھٹکڑی ڈال دیں اور پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیے‘ خیال سے کہ بھنوؤں‘ پلکوں پر نہ لگے اور بیس سے پچیس منٹ کے بعد اتار لیں‘ چالیس دن کرنے سے ان شاء اللہ بال مکمل ختم ہوجائیں گے۔ براہ مہربانی میرا نام اور شہر شائع نہ کیا جائے۔ (پوشیدہ)