Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی پوری ٹیم کو اپنی حفظ و امان میں رکھے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی جزا دے‘ میں گزشتہ دو سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں تودل کو بہت سکون ملا‘ میں ایک دنیا دار آدمی تھا جب سے عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا میں اندر سے تبدیل ہوگیا ہوں‘ اب پانچ وقت نماز پڑھتا ہوں‘ عبقری رسالہ میں اچھی اچھی باتیں اور وظائف ہوتے ہیں جنہیں پڑھ کر میرا اندر تبدیل ہوچکا ہے‘ میں ہر مہینے اپنی تنخواہ سے اڑھائی فیصد علیحدہ کرکے عبقری رسالہ خریدتا ہوں اور لوگوں میں تقسیم کردیتا ہوں‘ مجھے عجب خوشی ہوتی ہے کہ جب کوئی عبقری سے کوئی وظیفہ یا نسخہ آزماکر مجھے بتاتاہے۔الحمدللہ! دل کو سکون اور روح کو چین ملتا ہے۔۔ (محمد رمضان‘اسلام آباد)