محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس میں موجود ٹوٹکے لاجواب ہوتے ہیں۔ میرے پاس بھی دو آزمودہ ٹوٹکے ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذرکرتی ہوں:۔
بچوں کے سرپر لگائیں کمال دیکھیں: جن بچوں کے بال پیدائشی کمزور ہوں یا اکثر پیدائش کے بعد سر پر بال نہیں آتے یا بہت کم ہوتے ہیں ایسے بچوں کیلئے میرا آزمایا ہوا خاندانی ٹوٹکہ ہے۔ ھوالشافی: ایک پاؤ سرسوں کے تیل میں آدھ چھٹانک سوکھا ثابت دھنیا جلا کر وہ تیل رکھ دیں اور بچوں کے سر پر لگائیں‘ ایک ہفتے میں اس کاکمال دیکھیں۔
روکھے اور کمزور بالوں کیلئے: جن کے بال بہت روکھے اور کمزور ہوں انہیں چاہیے کہ سر دھونے کے بعد جب بال ابھی گیلے ہوں سر میں بورک پاؤڈر لگادیں‘ بالوں کو سوکھنے تک بالوں میں کنگھی پھیرتے رہیں۔ (فرخ ، فخر‘ واہ کینٹ)