محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج کا تازہ ترین واقعہ ہےکہ رات میں نے کھانے میں کڑی کھائی تھی اور سوگئی‘ آدھی رات کے وقت امی جان نے مجھے اٹھا کر دودھ کا گلاس پلادیا اور میں پھر لیٹ کر سوگئی‘لہٰذا صبح پیٹ کے مروڑ نے اٹھایا اور پھر موشن کرکرکے میرا بُرا حال ہوگیا‘ پھر میں نے اپنا آزمودہ ٹوٹکہ ایک مرتبہ پھر آزمایا یعنی آدھا چائے کا چمچ‘ چائے والی پتی منہ میں رکھ کر ساتھ ایک گلاس پانی کے نگل لی‘ تو فوراً ہی لوز موشن ختم ہوگئے اور میں نے مزیدار سا ناشتہ بنا کر کھایا۔ میری قارئین سے گزارش ہے کہ لوز موشن میں چائے کی پتی والا ٹوٹکہ استعمال کریں ۔(ق، لاہور)