محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو صحت‘ تندرستی ‘ درازی عمر بالخیر عطا کرے‘ عبقری سے منسلک ہوئے تقریباً 2 سال ہوگئے ہیں‘ عبقری کے بہت سے وظائف آزمائے‘ ایک سے بڑھ کر ایک پایا‘ مشکلات کے پہاڑ حل ہوئےاور سکون نصیب ہوا۔ میں بیرون ملک اٹلی میں مقیم ہوں‘ میں اولاد کی وجہ سے پریشان تھی‘ اٹلی کی ڈاکٹرز نے کہا کہ آپ کی ٹیوبز بند ہیں آپ ماں نہیں بن سکتیں‘ دو دفعہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی ٹرائی کیا لیکن کامیابی نہ ہوسکی۔ دو سال پہلے جب عبقری ملا تو میں نے درج ذیل وظائف دل لگا کر پڑھے۔ یاقہار 1100 مرتبہ صبح اول آخر سات مرتبہ درود شریف‘ سورہ شمس 40 مرتبہ صبح و شام‘ کلمہ کا نصاب 5 یا 7 مرتبہ(ایک نصاب70 ہزار کا ہے) اور گزشتہ رمضان میں 10 لاکھ مرتبہ مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہِ ۔ گزشتہ سال دسمبر میں جب پاکستان گئی تو تمام ٹیسٹ دوبارہ کرائے تو حیران کن طور پر میری تمام رپورٹس الحمدللہ ٹھیک آئیں حتیٰ کہ میری ٹیوبز بھی بالکل کلیئر کھل چکی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں خیرو عافیت کیساتھ سلامتی والی اولاد عطا فرمائے۔ آمین! (ش، اٹلی)