Search

قارئین! ایام کے دردوں کیلئے سونف بہت ہی مفید ہے‘ مجھے دوران ایام بہت درد ہوتا تھا‘ پھر میں نے سونف مٹھی بھر کھانا شروع کردی‘ ایام آنے سے دو تین دن پہلے مٹھی بھر سونف کھانا‘ چبانا اور اس کا پانی نگلنا شروع کردیا‘ خاص کر نہار منہ زیادہ فائدہ ہوتا ہے‘ اس میں کوئی بھی نقصان نہیں‘ حالانکہ مجھے معدہ کی تکلیف ہے لیکن میں نے تو فائدہ ہی فائدہ پایا ہے‘ اس ٹوٹکہ کو آزمانے سے پہلے ایام کے دوران مجھے اتنی تکلیف ہوتی کہ میں چارپائی کے ساتھ لگ جاتی‘ میں نے بہت ہی تکالیف اٹھائیں ہیں مگر اب اللہ کا شکر ہے کچھ بھی پروا نہیں‘ جتنے زیادہ دن سونف کھائیں اتنا ہی فائدہ ہے‘ مٹھی بھر سونف آزما کر تو دیکھیں‘یقین جانیے آپ کی تکالیف دور ہوجائیں گی۔ سونف کا ٹوٹکہ آزمانے کے بعد جومرضی کھائیں کوئی پرہیز نہیں‘ بس آنے سے دو دن پہلے اور آنے کے دو دن بعد تک مٹھی بھر چبائیں۔ ہمیشہ کیلئے نجات‘ میں نے کارخیر سمجھ کر لکھاہے‘ میرے لیے خاص دعا کریں۔ (ص‘ کنڈیارو)