محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تبارک و تعالیٰ کی بے شمار رحمتیں آپ پر نازل ہوں‘ آپ کا یہ شمارہ اپنی مثال آپ ہے‘ 2009ء سے پڑھ رہے ہیں جسم میں سکون اور قلب کو اطمینان بخشتا ہے۔ میری بہن کو بالچھڑ یعنی بالوں کا ختم ہونا‘کی بیماری ہوگئی‘ کافی علاج کروایا لیکن پھر بھی کوئی خاص فرق نہ پڑتا‘ پھر ماہنامہ عبقری میں ایک نسخہ آیا کہ آم کے اچار کا ایک سال پرانا تیل یعنی جو آم کا اچار ایک سال پرانا ہو اس کا تیل بالچھڑ والی جگہ پر روزانہ لگائیں۔ ہمارے گھر یہ تیل پڑا تھا‘ میری بہن نے لگایا جس سے اس کے بال دوبارہ اگ آئے اور وہ بالکل ٹھیک ہوگئی۔ حتیٰ کہ صرف پندرہ سے بیس دنوں میں ایک انگلی کے برابر بال بڑھ گئے۔ (م، گھانگھرو‘ کنڈیارو)