محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے آپ کے درس میں ایک عمل اللہ تعالیٰ کو درخواست لکھنے کا سنا تھا‘ اس آسان عمل کے کمال پڑھے تو میں حیران رہ گیا‘ میرا ایک مسئلہ تھا کہ وراثتی بٹوارے کے بعد ہمارے حصے میں جو مال آیا اس میں ہم اپنا گھر نہیں بناسکتے تھے‘ جس کی وجہ سے پورا گھر شدید پریشانی کا شکار تھا‘ میں نے اللہ تعالیٰ کو درخواست لکھنے والا عمل کیا‘چند ہفتوں بعد ہی مکان بنانے کیلئے وسائل میسر ہوگئے‘ الحمدللہ مکان مکمل ہونے کے قریب ہے۔عمل یہ ہے: ایک ریاضی کی ڈبوں والی کاپی لیں‘ ہر ڈبے کے اندر یااللہ لکھیں۔ جب کاپی مکمل ہوجائے تو ہر صفحے کو پھاڑ کر آٹے کے پیڑے میں بند کردیں‘پھر یہ آٹے کے پیڑے کو پاک پانی‘ سمندر‘ دریا ‘ نہر جہاں مچھلیاں ہوں‘ وہاں ڈال دیں۔ ان شاء اللہ جو نیت کرکے عمل کیا گیا ہوگا اللہ تعالیٰ پورا فرمائیں گے۔(سعد سلیمان‘ لاہور)