محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس شوگر کا آزمودہ فارمولہ ہے چونکہ ہمارے خاندان میں سب شوگر کے مریض یہی نسخہ استعمال کرتے ہیں اور ان کی شوگر کنٹرول رہتی ہے۔ ھوالشافی: کالے جَو‘ کوڑ تمہ کے بیج دونوں ہم وزن کوٹ کر درمیانے سائز کے کیپسول بھرلیں اور روزانہ نہارمنہ ناشتے سے آدھ گھنٹہ پہلے استعمال کریں‘ ان شاء اللہ شوگر آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گی۔ چہرے کے غیرضروری بال ختم: چہرے کے غیرضروری بال ختم کرنے کیلئےانڈے کی سفیدی لے لیں‘ پہلے منہ پر اچھی طرح لیپ کریں‘ پھر ٹشو پیپر رکھ کر برش سے دوبارہ لیپ کریں‘تھوڑا خشک کرنے کے بعد منہ سے ٹشو پیپر اتار لیں۔ (مسزجمیل‘ لاہور)