محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے عرصہ آٹھ سال سے بواسیر کا مرض لاحق تھا۔ مجھے کسی نے درج ذیل روحانی عمل بتایا ۔ میں پچھلے دو سال سے مسلسل کررہا ہوں اور الحمدللہ اس عمل کی برکت سے میری اس نامراد مرض سے جان چھوٹ چکی ہے۔ عمل یہ ہے: وتروں کی نماز میں مندرجہ ذیل سورتیں اس ترتیب سے پڑھیں۔ پہلی رکعت میں سورۂ کافرون‘ دوسری میں سورۂ نصر اور تیسری میں سورۂ لہب، روزانہ یہ عمل ترتیب سے پڑھیے‘ اللہ کرم کرے گا۔انشاء اللہ (شوکت ریاض‘ اٹک)