اگر کسی کو ڈھیٹ قسم کی خارش ہو تو وہ سرسوں کا تیل لے کر دھوپ میں آتشی شیشی سے اسے گرم کرے‘ آتشی شیشے کے عکس سے تیل کھولنے لگے تو اس تیل میں تھوڑا سا نمک ملا کر خارش والا اپنے جسم پرمالش کرے اگر نمک سے جلن ہو تو بے شک نمک نہ ملائے‘ انشاء اللہ دو تین بار تربتر مالش کرنے سےشفاء ہوگی۔دانت درد: اگر دانت میں درد ہو تو سگریٹ کے نچلے حصے میں پیلے رنگ کا فلٹر لگا ہوتا ہے اسے نکال کر درد والے دانت کے خلا میں رکھ دیں‘ انشاء اللہ سکون ہوجائے یہ ہے عارضی علاج‘ وقتی طورپر درد رفع ہوجائے گا۔(محمدفاران ارشد بھٹی‘ خان گڑھ)