Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہاں ذیل میں اپنے تین آزمودہ ٹوٹکے قارئین عبقری کیلئے ہدیہ کررہی ہوں۔ مجھے ماہواری کا مسئلہ کچھ سالوں سے درپیش تھا‘ تین ماہ سے پہلے ماہواری نہیں ہوتی تھی‘ آپ نے ایک مرتبہ درس میں ناف میں تیل لگانے کا کہا تھا‘ میں نے ناف میں پٹرولیم جیل لگانا شروع کردی‘ابھی پانچ چھ دن ہی لگائی تھی کہ ڈیڑھ ماہ بعد ہی ماہواری شروع ہوگئی۔ اب الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔میری امی کو گیس کی شکایات رہتی تھیں جب سے انہوں نے ناف کو تر کرنے والا عمل کیا اب انہیں اللہ کا شکر ہے گیس کی تکلیف نہیں ہوتی۔ میری باجی کے ہونٹ خشک رہتے انہوں نے بھی یہی ٹوٹکہ آزمایا وہ بھی بالکل ٹھیک ہیں۔ (فوزیہ علی‘ کراچی)