تلاش

چہرے کی رونق بڑھانے کیلئے
 محض 2 اجزاء سے تیار کردہ گھریلو ماسک
کون اپنے چہرے کو خوبصورت اور پر رونق نہیں رکھنا چاہتا، لیکن ماحولیات میں آنے والی تبدیلیوں کی وجہ سے چہرے کی چمک اور رنگت بھی بہت حد تک اثر انداز ہوتی ہے۔
اپنی اندورونی صحت کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگ اپنی ظاہری شخصیت کو بھی متاثر کن بنانے کے لیے خود پر بہت محنت کرتے ہیں۔تھکاوٹ، دھوپ، مٹی اور نیند کی کمی کے باعث چہرے کی رونق میں جو کمی آجاتی ہے، اسے پارلر جاکر مہنگے مہنگے فیشلز اور ماسک کی مدد سے واپس لانے کی کوشش کرتے ہیںجبکہ خوبصورت اور تر و تازہ نظر آنے کے لیے کئی مہنگے ترین پروڈکس کا بھی استعمال کرتی ہیں۔تاہم بہت سے ایسے میک اپ پروڈکس میں کیمیکلز بھی موجود ہوتے ہیں، جو چہرے کی کھوئی چمک واپس لانے کے بجائے کبھی کبھار جلد کو خراب بھی کردیتے ہیںجبکہ آپ کو اس بات کا اندازہ بھی نہیں ہوپاتا کہ کون سا پروڈک آپ کی جلد کو خراب نہیں کرے گا۔ایسے میں ان کیمیکلز سے تیار کردہ پروڈک کے استعمال کے بجائے اپنے کچن میں موجود اجزاء کا استعمال کریں، جو آپ کے چہرے کو اس سے کئی زیادہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔یہاں ہر گھر میں موجود ان 2 اجزاء کا استعمال کرتے ہوئے نہایت آسان فیشل ماسک تیار کرکے استعمال کریں۔
 ایک ہی رات میں جلد چمکدار بنانے کے لیے
کوکونٹ ملک (coconut milk) - دو کھانے کے چمچ ٹماٹر کا جوس - ایک کھانے کا چمچ ۔طریقہ: دونوں کو اچھی طرح ملاکر چہرے پر 10 منٹ کے لیے لگائیں جس کے بعد پانی سے چہرہ دھولیں۔
 کیل مہاسوں کی صفائی کے لیے
انڈے کی سفیدی - ایک کھانے کا چمچ۔لیمو کا رس - ایک چائے کا چمچ۔طریقہ استعمال: دونوں کو اچھی طرح ملا کر 15 سے 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں، جس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔
 چکنی جلد سے نجات کے لیے
ایلو ویرا جیل (گھیگوار) دو کھانے کے چمچ۔ہلدی ایک چائے کا چمچ۔طریقہ: گھیگوار اور ہلدی کو اچھی طرح ملا کر 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں اور پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔
 صحت مند جلد کے لیے
کوکونٹ ملک (coconut milk)  ایک کھانے کے چمچ
ہلدی - ایک چائے کا چمچ۔طریقہ: اس پیسٹ کو 15 منٹ کیلئے چہرے پر لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔
سدا جوان دکھنے والی جلد کے لیے
شہد دو کھانے کے چمچ‘کافی (coffee) دو کھانے کے چمچ۔ طریقہ: 10 سے 15 منٹ کے لیے چہرے پر اس پیسٹ کو لگائیں۔ بعدازاں نیم گرم پانی سے چہرہ دھو کر اسے صاف کرلیں۔