تلاش

منرل یا معدنیاتی میک اپ آپ کی جلد کیلئے اچھا ہوتا ہے اور اسے رات کو صاف کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی ۔ پرانے زمانے میں مصری عورتیں معدنیات کو کاسمیٹک کے طور پر استعمال کرتی تھیں۔ یہ منرل نہ صرف خوبصورت لگتے ہیں بلکہ آپ کو صحت مند، چمکدار کمپلیکشن بھی دیتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس کی وسیع رینج دستیاب ہے۔ منرل میک اپ بالکل قدرتی چہرےکا تاثر دیتا ہے۔ بہ نسبت اس کے کہ ایسا چہرہ نظر آے جس پر میک اپ کی تہیں پڑی ہوئی ہوں۔
منرل کا جادو : دیگر میک اپ کے مقابلے میں منرل میک اپ کے فوائد شاندار ہیں۔ ایک فائدہ تو یہ ہے کہ یہ بالکل قدرتی ہوتی ہے اور مائیکرو بائیل کی پرورش میں معاون نہیں ہوتا اور اس میں تیل نہیں ہوتا، ساتھ ساتھ یہ خوشبو، فلر، کیمیکل یا سنتھٹک اجزاء سے پاک ہوتا ہے اور اس کی بناوٹ ایسی ہوتی ہے جو اسے ہائیوالرجینک بناتی ہے۔ یہ جلد کو نقصان نہیں پہنچاتا ہے۔ منرل میک اپ جلد کو کسی بھی قسم کی الرجی سے بچاتی ہے اور اچھی بات ہے کہ حساس جلد کیلئے بھی یہ محفوظ ہے۔ یہاں تک کہ ڈرماٹوجسٹ کے لیزروی سرفینگ، مائیکرو ڈور مابیریشن اور کیمیکل پیل کی ٹریٹمنٹ کے فوری بعد بھی اسے براہ راست لگایا جاسکتا ہے۔
بعض اجزاء کی وجہ سے یہ سورج کی شعاعوں سےایس پی ایف کی طرح حفاظت کرتا ہے۔جو چیز آپ کو پسند آے گی وہ یہ ہے کہ یہ پورا دن قائم رہتا ہے اور شدید درجہ حرارت میں بھی پسینہ نہیں آتا۔ ”منرل میک اپ خاص اجزاءسے بنتا ہے۔ یہ خشک ہے ، اجزاء میں جلد سے جذب کرنے کی اچھی صلاحیت ہوتی ہے۔ اکثر روایتی میک اپ گرمی اور پسینے کا شکار ہوجاتے ہیں کیونکہ ان میں تیل، بنڈرز اور ویکس جیسے اجزاء ہوتے ہیں جو زیادہ درجہ حرارت پر پگھل جاتے ہیں۔ اس طرح روایتی میک اپ کے دیگر اجزاء بھی پانی جذب کرنے والے ہوتے ہیں۔ اس لیے پسینہ، پانی اور آنسو 
انہیں بہالے جاتے ہیں جبکہ منرل میک اپ میں گرمی کے خلاف ایک خصوصی طاقت پائی جاتی ہے۔ آپ کو اسے دوبارہ صحیح کرنے کی ضرورت نہیںہوتی صرف اسے لگائیںاور بھول جائیں کیونکہ یہ آپ کو پریشان نہیں کرتی اور آپ اس کی بدولت ایزی محسوس کرتی ہیں۔
”خود لگایں“ قسم کے پائوڈر کی شکل میں دستیاب ہوتا ہے۔ یہ آ پ کی تخلیق روح کیلئے آزاد فضا مہیا کرتا ہے اور آپ کو اجازت دیتا ہے کہ اپنی انفرادیت اور تخلیق کو باہر نکالیں۔ یہ آئی شیڈ، لپ سٹک، نیل پالش، یا بلش مختلف اقسام کے برش اور چند اضافی آئیٹم میں دستیاب ہے اور اگر آپ کو حفاظت میں دلچسپی ہے تو استعمال سے پہلے گائیڈ لائن ضرور پڑھ لیں۔ آپ اپنے منرل میک اپ کے ساتھ سو بھی سکتی ہیں۔ یہ سانس لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ بیکٹیریا پیدا نہیں کرتا۔ اس لیے اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ اسی وجہ سے اس کے کوئی نقصانات نہیں آپ اسے رات کو لگا کر سو بھی سکتے ہیں بغیر کسی ڈر کے اور بعض اوقات اس سے جلد کو فائدہ ہوگا۔ منرل میک اپ چہرے کی تروتازگی کیلئے بہت فائدہ مند ہے اور آج کل کے دور میں خواتین اپنی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے اس کا استعمال کرتی ہیں۔