تلاش

معدہ کی گرمی، آنتوں کی سوزش، دست اور پیچش حتیٰ کہ خونی پیچش جو کسی بھی دوائی سے آرام نہ آ رہا ہو وہاں دھانٹی بُوٹی ایک تریاق کا کام دیتی ہے۔ معدہ میں جیسی بھی گرمائش ہو، اِسے پیتے ہی ایک زبردست ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے، آنتوں کے جملہ امراض کا شافی علاج ہے۔ ہمارے گھر میں کسی کو بھی دست اور پیچش وغیرہ لگے ہوں، بس دو خوراکوں سے آرام آ جاتا ہے۔ ہم تو اس بُوٹی کا تقریباً دس گرام حصہ ایک گلاس پانی میں حسبِ منشا گڑ کے ساتھ گھوٹ کر اور کپڑے سے چھان کر نہارمنہ پیتے ہیں اور اللہ کے فضل سے آرام آ جاتا ہے۔ یہ نسخہ دراصل ہمارے دادا جی کو ایک سنیاسی فقیر نے بتایا تھا۔ وہ خود بھی استعمال کرتے تھے اور گھر والوں کو بھی استعمال کراتے تھے۔ اگر دست وغیرہ نہ بھی ہوں تو گرمی کے موسم میں گرمی کے زور کو توڑنے کے لیے ایک زبردست چیز ہے۔ یہ بُوٹی ساون کے مہینے میں کھیتوں وغیرہ پر عام اُگتی ہے۔ ہم تو اسے خشک کر کے محفوظ کر لیتے ہیں اور حسبِ ضرورت کام میں لاتے ہیں۔(عبدالحنان، لاہور)