تلاش

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں کافی عرصہ سے عبقری دواخانہ کی ادویات کو استعمال کر رہا ہوں۔میں نے تجربہ کیا ہے کہ عبقری کی ادویات کے استعمال سے کوئی سائیڈ ایفیکٹ وغیرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ خالص دیسی اجزاء سے تیار کی جاتی ہے جو مضر اثرات سے پاک ہوتی ہے۔ان ادویات کو میں نے اور میرے گھروالوں نے مختلف امراض کےعلاج کے طور پر استعمال کیا اور شفاء پائی ہے۔ مجھے پھیپھڑوں اور سانس کی نالی میں تکلیف کی وجہ سے سانس لینے میں بہت مشکل پیش آتی تھی۔ اکثر سانس میں سیٹیاں بجنی شروع ہو جاتیں۔میںنے اس بیماری کے لئے ادویات کا استعمال کیا لیکن زیادہ فرق محسوس نہ ہوا۔میری خوش قسمتی تھی کہ ان دنوں مجھےآپ سے ملاقات کے لئے ٹوکن مل گیا اور آپ سے کلینک میں ملاقات ہوئی ۔آپ نے مجھے شربت اعجاز کا نسخہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس وقت ابھی عبقری دواخانہ کا تیار کردہ شرب اعجاز نہیں آیا تھا۔ میں نے اس کا نسخہ آپ کی بتائی گئی ترتیب کے مطابق خود تیار کیا جس میں بہت مشکل پیش آئی۔ لیکن اس کے استعمال سے میری سانس کی تکلیف ختم ہو نا شروع ہو گئی۔ اپنی مصروفیات کی وجہ سے بار بار یہ نسخہ تیار کرنے میں مشکل پیش آتی تھی۔اس لئے اس نسخہ کو مسلسل استعمال نہیں کر پا رہا تھا جس وجہ سے پوری طرح فائدہ بھی نہیں ہو رہا تھا۔ایک مرتبہ میں شہد لینے کے لئےعبقری دواخانہ آیا تو پتہ چلا کہ عبقری کا تیار کردہ شربت اعجاز بھی آ چکا ہے۔ میں نے فوراً اس کی ایک بوتل خرید لی۔اب میں خود نسخہ تیار کرنے کی مشقت سے بھی بچ گیا اور نہایت سستی قیمت میں مجھے معیاری چیز مل گئی۔ میری سانس کی تکلیف آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہے۔( یاسر ندیم، لاہور)